پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ امریکی شہر کی میئر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی پہلی پاکستانی نژاد اور جنوبی ایشیائی خاتون میئر فوزیہ جنجوعہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

امریکا میں پیدا ہونے والی فوزیہ کے مطابق ان کے والدین 1970 میں امریکا میں آکر بسے تھے۔ نو منتخب مئیر نے ٹائون ہال میں اپنے شوہر اور چار بچوں کی موجودگی میں قرآن پر ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔

ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد مئیر بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں