احتجاج کا خدشہ، جنوبی افریقی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اسرائیل کی حمایت پر ہٹا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت پر ورلڈ کی تیاریوں میں مصروف انڈر 19 ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا۔

کرکٹ سائوتھ افریقہ [CSA] کے ایک بیان کے مطابق میچز کے دوران فلسطین اسرائیل تنازعے پر احتجاج کا امکان ہے جس کی وجہ سے ٹیگر کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔

ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیلی فوجیوں کے نام کر دیا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیگر ورلڈ کپ سکواڈ میں بدستور موجود ہیں اور وہ بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں