یمن کے ساحلی شہر پرایک مرتبہ پھر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن جس کے کئی شہروں پر امریکہ اور برطانیہ نے جمعہ کی رات فضائی حملے کر کے درجنوں حوثی مراکز کو نشانہ بنایا تھا ۔ ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر اس کا ساحلی شہر حدیدہ بمباری کی زد میں آگیا۔

اس بمباری کے بارے میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے حدیدہ کے جس مضافاتی علاقے سے راکٹ داغے تھے اسی کو نئے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ سمندر سے کیا گیا ہے یا فضا سے کیا گیا ہے۔ حدیدہ میں ایک پولیس کے ذریعے نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

ایک امریکی دفاعی ذمہ دار نے ' العربیہ ' کو بتایا ہے کہ حدیدہ پر سنیچر کو کیا گیا حملہ امریکہ کی طرف سے نہیں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں