100 دن مکمل، غزہ جنگ کی شدت میں کمی لانے کا صحیح وقت ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس نے اتوار کو کہا کہ اسرائیل کے لیے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی کو کم کرنے کا "یہ صحیح وقت ہے"۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جباسرائیلی رہنماؤں نے ایک بار پھر حماس کے خلاف اپنی کارروائی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان تبصروں نے جنگ کے 100ویں دن قریبی اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کو آشکار کیا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس پر بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل سے بات کر رہا ہے کہ ’کم شدت والے آپریشن کی طرف جایا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے خیال میں اس تبدیلی کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں