امریکی فضائیہ کی لیفٹیننٹ میڈیسن مارش مِس امریکا بن گئیں

بائیس سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات میڈیسن مارش نے مِس امریکا کا تاج سر پر سجا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔

رپورٹس کے مطابق میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کچھ بھی پا سکتا ہے۔ ملٹری کی ٹریننگ کی وجہ سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔

علاوہ ازیں میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش ایئر فورس اکیڈمی سے فزکس میں گریجویشن سے کچھ دن پہلے مئی 2023 میں مِس کولوراڈو قرار پائی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں