جاپان کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی کی بحیرۂ احمر میں جہازوں کی آمدورفت معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ترجمان نے منگل کو کہا کہ جاپان کی نقل و حمل کی سب سے بڑی کمپنی نپون یوسین نے منگل کو بحیرۂ احمر میں چلنے والے تمام جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی۔

ترجمان نے کہا کہ این وائے کے لائن کے نام سے معروف کمپنی نے بھی بحیرۂ احمر کے قریب آمد و رفت کرنے والے جہازوں کو محفوظ پانیوں میں انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے اور وہ راستے میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

یہ تازہ ترین کمپنی ہے جس نے اس اہم بحری گذرگاہ کو عبور کرنا بند کر دیا ہے۔ یمن میں حوثی افواج پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد کمبائنڈ میری ٹائم فورسز نے جہاز راں کمپنیوں کو خطے سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

جاپان کے روزنامہ نکی بزنس نے منگل کو رپورٹ کیا کہ جہاز رانی اور نقل و حمل کی دو دیگر جاپانی کمپنیوں مٹسوئی او ایس کے لائنز اور کاواساکی کسن کیشا نے بھی اپنے تمام جہازوں کی بحیرۂ احمر کے راستے نقل و حرکت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں