سعودی وفد کی ڈیووس میں بین الاقوامی رہنماؤں سےملاقاتیں،تعاون کےراستوں پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈیووس 2024 ایڈیشن سعوی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے زیر قیادت وفد نے ورلڈ اکنامک فورم کے بانی کلاؤس شواب اور فورم کے صدر بورج بری ڈے ملاقاتیں کی ہیں۔

ریاض میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے مملکت اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی سٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاکہ اقتصادی شعبے کے چیلنجوں اور انسانی ترقی کو درپیش فوری مسئلوں سے نمٹنے کے طریقوں کو اختیار کیا جاسکے۔

سعودی وفد کی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ وزیر خارجہ کے زیر قیادت پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ وفد کی طرف سے خوشحال مستقبل کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مضبوط بنیادیں رکھنے کی خاطر مملکت کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں