عراقی کردستان میں ایرانی میزائل حملہ قابل مذمت ہے: امریکی ترجمان میتھیو ملر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ نے عراقی شہر اربیل میں ایرانی پاسداران کے حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں لاپراہ میزائل حملوں کا نام دیا ہے، تاہم کہا ہے کہ اس ایرانی بلیسٹک میزائلوں کے حملے سے امریکہ کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے ' ہم عراق کے استحکام کو کمزور کرنے والے ان ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ان حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ' ہم عراقی حکومت اور کردستان کی علاقائی حکومت کی عراقی عوام کی امنگوں کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ '

میتھیو ملر نے اپنے مذمتی بیان میں یہ بھی کہا ہے ایرانی میزائل حملے سے امریکہ کا کوئی جانی نقسان ہوا ہے اور نہ ہی امریکی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے ایرانی پاسداران انقلاب نے پیر کی رات اعلان کیا تھا کہ اس نے عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیلی جاسوسی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے میں اسرائیل نے ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں