نیوزی لینڈ میں کپڑوں کی دکان سے چوری پر رکن پارلیمان مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نیوزی لینڈ کی پہلی پناہ گزین رکن پارلیمنٹ گلریز قہرمان نے مبینہ طور پر چوری کے الزام پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے ’اے ایف پی‘ مطابق مرکزی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ گلریز قہرمان سے کپڑوں کی دکانوں سے چوری کے 3 الزامات کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

گلریز قہرمان نے اعتراف کیا کہ وہ سیاست دانوں کے معیار پر پورا نہیں اتریں اور انہیں اپنی ذہنی صحت کے لیے وقت درکار ہے۔ انہوں نےکہا کہ کام سے متعلق دباؤ نے انہیں اپنے کردار کے برعکس ایسے طریقوں سے کام کرنے پر مجبور کیا جو مکمل طور پر غیر اخلاقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو معاف کرانے کی کوشش نہیں کر رہیں لیکن وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر اپنی وضاحت دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور اس کا انہیں بہت افسوس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں