ایک امریکی نے جاپانی فضائی عملے کے رکن کو کاٹ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ جانے والے آل نیپون ایئر ویز کے طیارے میں امریکی مسافر نے فضائی عملے کے ایک رکن کو کاٹ لیا۔کیبن اٹینڈنٹ کو کاٹنے والے امریکی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں تھا۔ اس واقعے کے بعد پرواز کو واپس جاپان کا رخ کرنا پڑا۔

اے این اے کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ 55 سالہ امریکی نے طیارے کی اٹینڈٹ کے بازو میں اپنے دانت گاڑ دیے اور وہ نشے میں دھت تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد جہاز کو 159 مسافروں سمیت بحر الکاہل کے اوپر سے ہنیدا ہوائی اڈے پر واپس بھیجا گیا۔ جہاں اس نشے میں دھت امریکی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں