انٹونی بلنکن کا طیارہ خراب ہو گیا،ڈیووس سے واپسی کے لئے لمبی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جنہوں نے ان دنوں طویل سفر کا ریکارڈ قائم کیا یے اور ساڑھے تین ماہ کے دوران اسرائیل کے چار دورے کیے ہیں، کو سوئٹزرلینڈ میں اپنے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ڈیووس اجلاس سے خطاب کے بعد بلاوجہ ڈیووس میں ہی رکے رہنا پڑا۔ البتہ امریکہ کا دوسرا طیارہ ملنے پر واپس چلے گئے۔

اپنے خصوصی طیارے میں خرابی کے باعث انہیں ڈیڑھ دن تک سوئثزرلینڈ کے پہاڑی ریزارٹ میں تقریبآ ڈیڑھ تک رکے رہے۔ انہیں ڈیووس سے زیورچ جانا ہی مشکل ہو گیا۔

امریکی حکام نے اسے سنگین ناکامی قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے بلنکن کے طیارے میں موجود آکسیجن گیس کا آخراج ہونے لگا تھا۔

تاہم بعد میں ان کے لئے ایک طیارہ منگوا کر مگر کافی تاخیر سے روانہ ہو گئے۔ اس لمبی تاخیر کے باعث ان کے عملے کے ارکآن کو ایک کمرشل فلائٹ سے جانا پڑا ۔

امریکی وزیر خارجہ کے لئے جہاز میں خرابی کا پیدا ہونا ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔ امریکی کانگریس امریکی انتظامیہ کو سفری ضرورتوں کے لئے نئے جہازوں کے لئے تیار نہیں ہوتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں