فلسطین اسرائیل تنازع

' اے ایف پی' کے کارکنوں کی اہلیان غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں ریلیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں بمباری کر کے صحافیوں کی بے دریغ اور غیر معمولی تعداد میں ہلاکتوں کے خلاف عالمی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' نے پوری دنیا میں احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا ۔ یہ دنیا بھر میں جانے والے صحافتی ادارے کے کارکنوں کا احتجاج دنیا کے بڑے فیصلہ سازوں کو متوجہ کرنے کے لیے تھا کہ ٹارگٹڈ اسرائیلی بمباری سے صحافی برادری بھی نشانہ بنائی جارہی ہے۔

اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 82 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں سے ستر سے زائد صرف غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک کیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں پھیلے ' اے ایف پی ' کارکنوں نے اپنے غزہ میں موجود رفقاء کے ساتھ بطور خاص اظہار یکجہتی کیا۔ اس ادارے کے 9 کارکن غزہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس سے ادارے کے کارکنوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے ذمہ داروں نے بدھ کے روز دنیا بھر میں کی گئی احتجاجی ریلیوں کے دوران اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگی کوریج کے موقع پر صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

ادارے کے کارکنوں کی طرف سے بھی پیرس سمیت تمام بیوروز کی سطح پر اس احتجاج کا اہتمام کیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی ۔اس میں ' اے ایف پی ' کے اپنے کارکنوں کے علاوہ صحافتی یونینوں نے بھی ہر جگہ حصہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں