عمرہ سیزن کا عروج، 270 کمپنیاں زائرین کے استقبال اور خدمات کی فراہمی کے لیےتیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حج، عمرہ اور زیارت سرگرمیوں کی قومی کمیٹی کے رکن سعید باحشوان نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ رجب اور شعبان اور رمضان کے مہینوں میں بیرون ملک اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ ان مہینوں کو موجودہ عمرہ سیزن کے لیے عروج کا دور سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 270 عمرہ کمپنیاں اور ادارے ضیوف الرحمان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ یہ کمپنیاں عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ اور زیارت کی رسومات ادا کرنے کے بعد ان کے اپنے ممالک کو روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی طرف سے عمرہ سیزن کے عروج کے ایام میں ضیوف الرحمان کو بہترین اور مثالی خدمات کی فراہمی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

باحشوان نے مزید کہا کہ ترکیہ، انڈونیشیا، مصر، تونس، الجزائر، پاکستان، لیبیا، ازبکستان، آذربائیجان، ملائیشیا اور بھارت سے عمرہ زائرین عمرہ کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں