ورلڈ اکنامک فورم کے اپریل 2024 خصوصی اجلاس کا میزبان سعودی عرب ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2024 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو ہو گا۔ جس میں بین الاقوامی تعاون، شرح نمو اور توانائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں منعقدہ خصوصی مباحثے ’سعودی عرب مستقبل کا دھارا‘ میں حصہ لے رہے تھے۔

الابراہیم نے مزید کہا کہ درپیش مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سعودی وژن 2030 ترتیب دے کر نافذ کیا گیا۔
سعودی عرب اس کی بدولت طاقتور بنا اور مستقبل میں مزید بہتر ہو گا۔

وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی پیداواری اور اقتصادی مسابقت کی استعداد بڑھانے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں