’میں نے پورے جسم کو ڈھانپ رکھا تھا‘پہلی سوڈانی مس ورلڈ کا ناقدین کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مس ورلڈ 2024ء کے مقابلے میں نوجوان سوڈانی خاتون تسابیح دیاب کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت سوڈانی عوامی حلقوں میں ایک نئے تنازع کا باعث بنی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت داخلی انتشار اور خانہ جنگی کا شکار ہے۔ مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز[آر ایس ایف] کے درمیان لڑائی مہینوں سے جاری ہے۔ ایسے میں کسی دوشیزہ کا عالمی مقابلہ حسن کے ایونٹ میں شرکت کرنا عجیب بات ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران سوڈان میں سوشل نیٹ میڈیا پراس مقابلے میں تسابیح کی شرکت پر زبردست تنازعہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بہت سے لوگوں نے خوبصورت نوجوان کی حمایت کا اظہار کیا جب کہ دوسروں نے رسم و رواج اور روایات کے نقطہ نظر سے اس پر تنقید کی۔ بعض نے تسابیح کی شرکت کو گذشتہ اپریل سے جاری خانہ جنگی کے دوران نا مناسب قرار دیا۔

تسابيح دياب
تسابيح دياب

"مقابلے سے دستبرداری"

لیکن تسبایح نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے اس انداز میں ظاہر ہونے کی خواہش پر زور دیا جو سوڈانیوں کے لیے قابل قبول اور باعث عزت ہو۔ اپنے فیس بک پیج پر اس نے لکھا کہ "آپ کو بتادیں کہ میں سوڈانی رسوم و روایات کے خلاف کبھی کچھ نہیں کروں گی، چاہے مجھےمقابلہ ترک کیوں نہ کرنا پڑے۔ میرے لیے آپ کا دل جیتنا اہم ہے"۔

تسابیح نے ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں دنیا کے سامنے اپنے ملک کا پرچم سربلند کرنے کے قابل ہوں، یہ کامیابی میری نہیں سوڈان کی ہے‘‘۔ اس نے ایونٹ میں ہونے والی سرگرمی پرروشنی ڈالی۔

28 سالہ تسابیح نے کہا کہ اپنے ملک کے رسوم و رواج کا احترام کرنا اور لوگوں کے دل جیتنا ان کے لیے ٹائٹل سے زیادہ اہم ہے۔ اس کے لیے مخصوص کردہ سیگمنٹ میں وہ واحد خاتون تھیں جو روایتی سوئمنگ سوٹ میں نظر نہیں آئیں۔

سرفہرست 10 تیراکی کے لباس

نوجوان سوڈانی خاتون نے پریس بیانات میں وضاحت کی کہ "میں نے اپنے جسم کو ڈھانپنے والے کپڑوں کا انتخاب کیا اور ایک نئی تصویر کی عکاسی کرنے کی خواہش مند تھی جو افریقہ کے قلب سے عرب ثقافت اور رسوم و رواج سے ہم آہنگ ہو"۔

اس نے مزید کہا کہ"میں اپنی شخصیت اور روح کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئی۔ میں نے سوئمنگ سوٹ کے حصے میں اپنا جسم نہیں دکھایا۔ میں نے سوئمنگ سوٹ کی ٹاپ 10 رینکنگ میں اپنا نام لکھوا لیا"۔

تسابيح دياب
تسابيح دياب

تسابیح دیاب کون ہیں؟

تسابیح دیاب ایک سوڈانی بلاگر ہیں جو 1995ء میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے مواد تخلیق کرنے اور فیشن کی دنیا میں آنے سے پہلے 5 سال تک رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کیا۔

تسابیح نے سوڈان اکیڈمی آف بینکنگ اینڈ فنانشل سائنسز سے اکاؤنٹنگ اور بینکنگ کی تعلیم حاصل کی اور 2015 میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں