بائیڈن نے نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیل اور غزہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک فون کال پر اسرائیل اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں بڑی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

فوری طور پر مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا لیکن وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ جمعہ کے بعد ایک مکمل بیان جاری کرے گا۔

نیتن یاہو کو بائیڈن کا فون اس وقت آیا جب ہلالِ احمر کے اہلکاروں نے غزہ کے جنوبی حصے کے مرکزی شہر خان یونس میں "الامل ہسپتال میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرونز کی طرف سے شدید فائرنگ" کی اطلاع دی۔

اسرائیل نے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے اس ہفتے خان یونس میں ایک بڑی نئی پیش قدمی شروع کی جو اس کے بقول اب حماس کے جنگجوؤں کا بنیادی مرکز ہے جنہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی قصبوں پر حملہ کیا تھا جس میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے اور غزہ کی پٹی کو تباہ کرنے والی جنگ کا آغاز ہوا۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 فلسطینی جاں بحق اور 278 زخمی ہوئے ہیں جس سے تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 24,762 ہو گئی ہے۔

فلسطینی محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک فلسطینی نژاد امریکی نوجوان ہلاک ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں