بھارت:سعودی عرب سے آنے والے تین مسافروں کی لاکھوں ڈالرکا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی کسٹم حکام نے سعودی عرب سے سفر کرنے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا تقریباً 4000 گرام سونا ضبط کیا ہے۔

دہلی کسٹمز نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مسافروں سے غیر اعلانیہ اور پوشیدہ سونا برآمد ہوا۔ حکام نے بتایا کہ مسافروں کو اسپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر پکڑا گیا۔

جدہ سے آنے والے تینوں مسافروں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

وہ 3,888 گرام وزنی سونا اور دو آئی فونز کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے - جس کی مجموعی مالیت تقریباً 265,000 ڈالر ہے۔

کسٹم حکام نے کہا، "اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔"

حکام نے کہا وہ ملک میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافروں کو باقاعدگی سے پکڑتے ہیں۔

گذشتہ جون میں ہندوستانی حکام نے شرقِ اوسط سے سفر کرنے والے ایک مسافر سے 133,000 ڈالر سے زائد مالیت کا 2,000 گرام سونا ضبط کیا تھا۔

غیر اعلانیہ سونا مسافر کے جوتوں کی پوٹلیوں میں چھپا ہوا ملا تھا۔

گذشتہ فروری میں حکام نے سعودی عرب کے ریاض سے سفر کرنے والے ایک ہندوستانی مسافر سے تقریباً 1,800 گرام سونا ضبط کیا جس کی مالیت 100,000 ڈالر سے زیادہ تھی۔

غیر اعلانیہ سونا اس کے زیر جامہ میں چھپا ہوا ملا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں