چین میں سانحہ، سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے وسطی صوبہ حینان میں واقع ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صوبہ حینان کے ینشانپو نامی گاؤں کے ایک سکول میں رات 11 بجے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

چین کی مقامی نیوز ایجنسی ژنہوا نے آگ لگنے کے واقعے میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے بچے شامل ہیں۔

زخمی شخص کا علاج ہسپتال میں جاری ہے جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ینشانپو گاؤں میں واقع اس سکول کے بارے میں زیادہ معلومات عوامی سطح پر موجود نہیں ہیں۔ تاہم حالیہ واقعے سے قبل اس سکول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں چھوٹے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حالیہ چند برسوں میں چین میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں