’سعودی عرب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو ہرسطح پرمسترد کرتا ہے۔‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا کہ’ فلسطین کا مسئلہ اس وقت تک ہمارے بیشتر اجلاسوں میں سرفہرست رہے گا جب تک 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔‘

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نمائندے کی حیثیت میں یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیر وابستہ تحریک کے 19 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا’ دنیا میں تنازعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ریاستوں کی خود مختاری اور استحکام متاثر ہوتا ہے۔ اس وقت غزہ پٹی میں آباد شہریوں کو جبری نقل مکانی سے روکنا اور وہاں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو ہر سطح پر مسترد کرتا ہے۔‘

سعودی نائب نائب وزیر خارجہ سے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اور اس حوالے سے مرتب ہونے والے اثرات اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن میں گرین سعودی عرب اور سرسبز مشرق وسطی انیشیٹیو شامل ہے۔‘

اجلاس میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ایمبسڈر ڈاکٹر عبدالعزیز واصل اور یوگینڈا میں سعودی عرب کے سفیر جمال المدنی اورنائب وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر مطشر العنزی بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں