بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ کے تمام مریضوں کی موت کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ کے صفحات پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مصر کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں تمام مریض انتقال کر گئے ہیں۔ اس افواہ پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم وزارت صحت نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی ترید کی ہے۔

وزارت صحت و آبادی کاری نے اس بات کی تردید کی کہ کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس پر وزارت صحت کی جانب سے مصر کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تمام مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر سراسر غلط ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ یہ خبر فلسطینی وزارت صحت کے 12 نومبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے الشفا ہسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی بندش کے باعث انتہائی نگہداشت کے تمام مریضوں کی موت کے اعلان سے متعلق ہے۔

مصری وزارت صحت اور آبادی نے شہریوں اور سوشل میڈیا پیجز استعمال کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ایسے کسی بھی معاملے پر سرکاری معلومات پر اعتمار کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں