امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بیماری کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن جنہیں اپنی علالت کی وجہ سے اچانک ہسپتال داخل ہونا پڑا اور کئی ہفتے تک عوامی سطح پرسامنے آنے سے محروم رہے۔ اب ورچوئل طریقے سے پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں۔

ان کی علالت کی خبروں اور بیماری کی شدت سے صدر جو بائیڈن بھی کئی روز تک بے خبر رہے۔ اس دوران ریپبلکنز نے ان کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر دیا اور متعلقہ وزارتوں نے قانون ضابطے بھی دیکھنا شروع کر دیے تھے، تاہم جوبائیڈن نے صدارتی انتخابی سال کی وجہ سے یہ رسک نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

منگل کے روز انہوں نے ہسپتال سے گھر واپسی کے کئی روز بعد ورچوئلی منظر عام پر اپنی صحت میں پیش رفت اور اپنے بارے میں ہسپتال کے دنوں میں سامنے آنے والے ریمارکس کو نظر انداز کر دیا۔

ستر سالہ لائیڈ آسٹن کی بیماری کا سلسلہ22 دسمبر سے شروع ہوا۔س دوران انہیں دو بار ہسپتال جانا پڑا ۔دوسری بار ہسپتال میں داخل ہونا پڑ ا۔ تاہم ہسپتال سے گھر واپسی پر اب چند دنوں سے وہ روبصحت تھے اور دفتری امور گھر بیٹھ کر ہی دیکھ رہے تھے۔

اب لائیڈ آسٹن لائیو سٹریم پر نمودار ہوئے ہیں اور انہوں نے چند منٹ۔تک تمہیدی کلمات کہے۔ وہ وائٹ وال کے سامنے بیٹھے تھےاور ان کے پاس سکیورٹی سے متعلق سسٹم ان کے نزدیک موجود تھا جبکہ پس منظر میں امریکی پرچم کے ساتھ یوکرین کا پرچم بھی نظر آر ہاہے۔

یوکرین کے سلسلے میں اس سرکاری مصروفیت کے ذریعے انہوں نے عوام کو اپنی پہلی جھلک بھی دکھالی۔ مگر صرف پیشہ ورانہ موضوع پر رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں