سعودی معیشت

سعودی ولی عہد نے بائیو ٹیکنالوجی کی قومی حکمت عملی متعارف کروا دی

یہ حکمت عملی ایک اندازے کے مطابق سعودی معیشت میں 130 بلین ریال تک اضافہ کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بائیو ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ اس حکمت عملی کا مقصد اس شعبے میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ حکمت عملی قومی صحت کو بہتر بنانے اور معیار زندگی کو بلند کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی، اس کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ، خوراک اور پانی کے تحفظ، زیادہ سے زیادہ اقتصادی مواقع بنانے اور امید افزا صنعتوں کو مقامی بنانے پر توجہ دی جائے گی، جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

نیشنل بائیوٹیکنالوجی کی حکمت عملی کے آغاز کا مقصد اس تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنا اور مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔یہ حکمت عملی مملکت کے لیے سنہ 2040 تک بائیو ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بننے کے لیے ایک جامع روڈ میپ ہے۔

قومی حکمت عملی کے تحت وژن 2030 کے مطابق معاشی مواقع میں بہتری اور سعودی نوجوانوں کے لیے نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں