ترکیہ: فیدان، کیمرون ملاقات، غزہ میں مکمل جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر زور

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کی اور دو ریاستی حل کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ ہاقان فیدان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے غزہ میں فوری اور مکمل فائر بندی اور دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔

فیدان نے وزارت خارجہ کے استنبول دفتر میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔ باضابطہ ملاقات کے بعد دونوں وزراء نے وفود کے درمیان مذاکرات بھی کیے جن میں غزہ جنگ، دوطرفہ تعلقات، ترکیہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں بحیرہ اسود کی سلامتی کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی اور دونوں وزراء نے ترکیہ اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کو تجارت، اقتصادیات اور دفاعی صنعت سمیت ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں