فرانسیسی صدر کی بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے بھارت میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی فوجی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارت میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں، جن میں شرکت کے لیے فرانس کے صدر عمانویل میکروں دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔

تقریب میں فوجی دستوں نے پریڈ کی اور فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔

بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ

تقریب میں ’ناری شکتی‘ یعنی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے علامتیں بھی دکھائی دیں۔ اس موقع پر پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل فوجی دستوں نے مارچ کیا۔

فوجی پریڈ فرانس کے ایک فوجی دستے نے بھی شرکت کی۔ خواتین پائلٹوں نے بھی فضائی کرتب دکھائے جبکہ پہلی بار 100 سے زائد خواتین فنکاروں نے کلاسیکی موسیقی کے آلات پر اپنے فنون کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں خواتین فنکاروں نے روایتی موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں