جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی سکاٹ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے۔ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ای کامرس کمپنی کے 65 ملین شئیرز فروخت کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں ایک فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ای کامرس میں ایمازون کے حصص کا تقریبا 25 فیصد ہے اور ایمازون کی جمعہ کی اختتامی قیمت کے مطابق ان فروخت شدہ شئیرز کی قیمت 10٫4 بلین ڈالر ہوگی۔

بیزوس سے 2019 میں طلاق لینے کے بعد میکنزی سکاٹ نے ایمازون کا 4 فیصد حصص لیا تھا۔ اس حصص کی مالیت 36 بلین ڈالر تھی جس کے بعد میکنزی دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی۔ طلاق کے بعد سکاٹ نے اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ عطیہ کی جانے والی رقم کی مد میں لاکھوں ڈالر بھی عطیہ کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں