فضائی جہاز سازی کرنے والی 'ایئر بس' بھارت میں ہیلی کاپٹر بنائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فضائی جہاز سازی میں ممتاز مقام رکھنے والی یورپی کمپنی 'ایئر بس' بھارت میں ہیلی کاپٹر سازی کے لیے خدمات پیش کرے گی۔ معروف بھارتی تجارتی گروپ ''ٹاٹا' کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔ یہ بات فرانسیسی کمپنی کی جانب سے گذشتہ روز بتائی گئی ہے۔

ہیلی کاپٹر سازی کے لیے ہونے والے معاہدے کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دو روزہ بھارتی دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

فرانسیسی کمپنی کے مطابق بھارت میں کسی نجی کمپنی کے ذریعے چلایا جانے والا یہ پہلا آپریشن ہو گا۔ ہیلی کاپٹر اسیمبلنگ کا یہ کام دو سال میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر بھارتی اور پڑوسی ممالک کے صارفین بھی خرید سکیں گے۔

اس معاہدے کے تحت ہیلی کاپٹر H125 Ecureuil کے اجزاء کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔ ایئر بس کے سی ای او گیلوم فیوری نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ سے بھارتی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

واضح رہے 'H125 ہیلی کاپٹر' سویلین ہیلی کاپٹر ہے جس میں چھ افراد سفر کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں