تاخیر کی بنا پرجہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ ملنے پر مسافر کا انوکھا انتقامی حربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

طے شدہ پرواز میں تاخیر سے پہنچنے اورجہاز میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پربھارت کے ایک مسافر نے جہاز کے عملے سے حیران کن طریقے سے انتقام لیا۔ تاہم اس کی اس حرکت کی وجہ سے اب اسے ایک فوج داری مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہندوستانی مسافر نے ہوائی اڈے کے عملے سے اس وقت بدلہ لیا جب انہوں نے اسے طیارے میں سوار ہونے سے اس لیے روک دیا کیونکہ وہ طیارے میں بیٹھنے کے لیے مختص وقت کے بعد وہاں پہنچا تھا۔ اس لیے اس نے پوری پرواز کو ناقابل تصور طریقے سے روکنے کی کوشش کی۔

بھارتی پولیس نے فلائٹ عملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بہار سے دہلی جانے والی پروازمیں بم ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

اسپائس جیٹ کے ایئر لائن آفس کو 24 جنوری کو بہار کے دربھنگہ سے دہلی جانے والی پرواز ایس جی 8496 میں بم کی موجودگی کے بارے میں فون کال موصول ہوئی تھی۔

طیارے کی واپس اسی ہوائی اڈے پرلینڈنگ

فوری طور پرحکام نے دہلی ہوائی اڈے پر مکمل الرٹ کا اعلان کر دیا چونکہ طیارہ پہلے ہی ٹیک آف کر چکا تھا۔اس لیے عملے کو دوبارہ ہوائی اڈے پر واپس آنے کو کہا گیا۔ پرواز میں موجود تمام 210 مسافروں کو اتار لیا گیا اور پھر طیارے کو ایک الگ تھلگ علاقے میں منتقل کردیا گیا۔

سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور ہوائی اڈے کے اہلکاروں نے فوری طور پرطیارے کا ایک جامع معائنہ کیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بھی کچھ دیر کے لیے تاخیر کا شکار رہی۔

یہ ایک چال تھی

معائنہ مکمل ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ طیارے میں بم کی دھمکی "صرف ایک دھوکہ" تھی۔ تاہم دن کے وقت طیارہ کچھ عرصے تک نگرانی میں رہا۔

پولیس نے اس فون نمبرکوچیک کیا جس سے دھمکی آمیز کال آئی تھی۔ فون سے پتا چلا کہ یہ نمبر ایک 25 سالہ جے کرشن کمار مہتا نامی نوجوان کا تھا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ہفتے کے روز گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے تصدیق کی کہ اس نے پرواز میں تاخیر کے لیے جان بوجھ کر کال کی تھی جب ایئر لائن کے ملازمین نے ہوائی اڈے پر تاخیر سے پہنچنے پر طیارے میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے بعد اسے گروگرام پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت مجرمانہ دھمکی کی دفعات کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں