شاہ سلمان کی ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق شاہی دربار کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو نماز استسقاء پڑھی جائے گی‘۔

ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے لوگ صدقات خیرات اور توبہ و استغفار کریں‘۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز ادا ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جب لوگ خشک سالی میں مبتلا ہوں تو انہیں صلاۃ الاستسقا پڑھنی چاہئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں