سویڈن میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سٹاک ہوم میں سویڈش بم سکواڈ نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب سے ملنے والی مبینہ بارودی ڈیوائس کو قبضے میں لینے کے بعد ناکارہ بنا دیا ہے۔ سویڈش پولیس کے مطابق یہ مبینہ دھماکہ خیز ڈیوائس اسرائیلی سفارت خانے کے قریب سے بدھ کے روز ہی ملی۔

پولیس کے مطابق اس بارے میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے ترجمان نے ٹی وی 4 کو بتایا ہے کہ اس مبینہ مشکوک ڈیوائس کو بعد ازاں محفوظ انداز سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اس مبینہ دھماکہ خیز ڈیوائس کے بارے میں کسی قسم کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور نہ ہی اس بارے میں تبصرہ کیا ہے کہ یہ سفارت خانے والی گراؤنڈ تک کیسے اور کس نے پہنچائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی اسرائیلی سفارتخانے کو تقریبا ایک سو گز کے فاصلے کی دوری سے 'کارڈن آف' کر دیا تھا۔ اسرائیلی سفارت خانے نے بھی اس مبینہ مشکوک ڈیوائس کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں