فلسطین اسرائیل تنازع

بائیڈن پر دباؤ ڈالنے والے 70 امریکی شہروں کا غزہ سے کیا تعلق ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

تقریباً 70 امریکی شہروں جن میں شکاگو اور سیٹل بھی شامل ہیں نے اپنے ہاں منظور کردہ قرارداوں میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ روئٹرز کے تجزیہ کے مطابق ان شہروں سے سامنے آنے والے یہ مطالبات امریکی صدر جوبائیڈن پر اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں ترمیم اور جنگ بندی کرانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا باعث بنیں گے۔

48 شہروں میں منظور کردہ قرادادوں میں سیدھا سیدھا یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری روکے۔ جبکہ 6 دوسرے شہروں میں منظور کی گئی قراردادوں میں اس سے آگے بڑھتے ہوئے امن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کم از کم 20 امریکی شہروں نے حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے کہ اس حملے کے بعد خونریزی کا موجودہ سلسلہ شروع ہوا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جن شہروں میں جنگ بندی کے حق میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں وہ ڈیموکریٹس کی حمایت والی ریاستوں میں واقع ہیں۔ کیلی فورنیا ان میں سے ایک ہے۔ 14 ایسی ریاستیں ہیں جن کی رائے آنے والے دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخاب پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کا یہ کہنا کہ جوبائیڈن پالیسی کی امریکی اکثریت حمایت کرتی اور جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ملے گا۔

امریکی شہروں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادوں پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان قراردادوں سے قومی پالیسی پر اثر نہیں پڑتا۔ یہ ملکی مسائل سے توجہ ہٹ جانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

سینٹیاگو رومیرو نے کہا مشی گن ریاست کے بڑے شہر ڈیٹرائٹ کونسل کے ممبران نے جنگ بندی کے حق میں جو قرارداد منظرر کی ہے یہ ان کی بےچینی خصوصاً نوجوان افسروں میں پائی جانے والی بےچینی اور سیاہ فام لوگوں میں پائی جانے والی بےچینی اس کا سبب ہے جو وہ جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کی وجہ سے رکھتے ہیں۔ سینٹیاگو رومیرو نے کہا 'ہم ایسی قیادت چاہتے ہیں جو ہماری بات بھی سنے۔'

سینٹیاگو رومیرو نے مزید کہا 'ایسی قیادت جو نوجوانوں کی بات سنے، جو متنوع منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے۔ جو سرمایہ کو لوگوں پر خرچ کرے اور جو ان اقدار سے جڑی ہو جو اس لیڈرشپ کے لیے بنیادی حلقہ نیابت کی حیثیت رکھتے ہیں۔'

وائٹ ہاؤس سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو جواب دیا گیا 'ہم اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ شہری ہلاکتوں سے گریز کرے۔ تاہم جہاں تک جنگ بندی کا معاملہ ہے اس بارے میں ہماری وہی پرانی رائے ہے کہ اس سے فائدہ حماس کو ہوگا۔

بدھ کے روز شکاگو جنگ بندی کے مطالبے کے حوالے سے امریکہ کا اس وقت سب سے بڑا شہر بن گیا جب قرارداد کے حق اور مخالفت میں برابر 23 ، 23 ووٹ پڑے لیکن میئر شکاگو بڑنڈون جانسن نے اس میں اپنا ووٹ ڈال کر قررداد منظور کرا لی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں