فلسطین اسرائیل تنازع

مشہور زمانہ کافی شاپ کمپنی 'سٹار باکس' غزہ جنگ کے باعث بائیکاٹ مہم سے متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مشہور زمانہ اور دنیا میں مقبول عام کافی شاپ کے طور پر مشہور کافی کمپنی 'سٹار باکس' نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باعث اپنی ماہانہ فروخت میں مسلسل کمی کی نشاندہی کی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی فروخت مزید کم ہونے کی کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ انتباہ کمپنی نے دنیا بھر میں اپنے سٹیک ہولڈروں کے لیے منگل کے روز جاری کیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس کی مانگ میں کمی آگئی ہے۔ ماہ جنوری بھی اس حوالے سے کمی کا مہینہ ہی رہا۔ جس کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں بھی مسلسل دوسری سہ ماہی میں گاہکی کم ہونے کا بتایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی 'کافی چین' نے بھی پہلی سہ ماہی کے نتائج کے لیے مارکیٹ کی توقعات پوری نہیں کی ہیں۔ یہ اطلاع ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بھی اپنی کافی اور کولڈ ڈرنکس کی مانگ میں کمی کی وجہ سے دی گئی ہے۔

تاہم کہا گیا ہے کہ اس صورت حال کے باوجود اس کے حصص کی فروخت میں 4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ وال اسٹریٹ کے تجزیہ کار اور سرمایہ کار نومبر اور دسمبر میں کم گاہکی کی وجہ سے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کافی کمپنی کے سی ای او لکشمن نرسمہن کے مطابق کمپنی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنا پڑی ہے۔ حتیٰ کہ اس کا اثر امریکہ میں بھی پڑا ہے۔ کیونکہ کچھ صارفین نے احتجاج اور بائیکاٹ کی مہم شروع کر رکھی ہے اور کمپنی سے اس معاملے پر موقف اختیار کرنے کو کہا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر 2023 کے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور یہ کہا ہے اس نے اسرائیلی حکومت یا فوج کو مدد فراہم نہیں کی تھی۔

مالی کمزوری سے نکلنے کے لیے ' سٹار باکس ' نے پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے حالات بہتر کرنے کی کوششیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔ تاہم وقت لگے گا۔ البتہ امریکہ میں بہتری نظر آنے لگی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں