"بوڑھی ہے اور خوبصورت نہیں۔" سابق جاپانی وزیراعظم کے وزیر خارجہ کے بارے بیان پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایسا لگتا ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم تارو آسو یوکو کامیکاوا کی قابلیت کی تعریف کرنا چاہتے تھے، لیکن اظہار نے انہیں دھوکہ دیا

جاپان کے سابق وزیر اعظم اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ نائب صدر تارو آسو 8 اگست 2023 کو تائی پے، تائیوان میں کیتاگالان فورم کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے موجودہ نائب صدر تارو آسو 8 اگست 2023 کو تائی پے، تائیوان میں کیتاگالان فورم کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم تارو آسو وزیر خارجہ کے بارے میں متنازع بیان دے کر تنقید کی زد میں ہیں۔سابق وزیر اعظم اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر پر وزیر خارجہ کی شکل اور عمر کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کے بعد صنفی امتیاز کا الزام لگایا گیا ہے۔

بظاہر یہ جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا کو خراج تحسین تھا، اتوار کو آسو نے اسے ایک "بوڑھی عورت" کے طور پر بیان کیا۔

آسو، نے فوکوکا پریفیکچر کے قصبے اشیا میں ایک کانفرنس میں مزید کہا:"میں اسے خوبصورت نہیں کہوں گا، لیکن وہ یقینی طور پر اعتماد سے بول سکتی ہے، اور انگریزی بول سکتی ہے۔"

ایک پریس کانفرنس میں، کامیکاوا نے اپنے بارے میں متنازعہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا"میں سمجھتی ہوں کہ مختلف آوازیں اور آراء ہیں لیکن میں ان سب کے لیے شکر گزار ہوں،"

 جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا
جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں