امریکہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز اور میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت کو 31 مسلح ڈرونز دیے جائیں گے۔ پینٹاگون کے مطابق بھارت کو دیے جانے والے میزائل MQ-9B SkyGuardian قسم کے ہوں گے۔

پینٹاگون نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ان ڈرونز کی مالیت 3 اعشاریہ 99 ارب ڈالر ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے اس معاہدے میں امریکی خودساختہ Hellfire میزائلوں کی فراہمی بھی شامل ہوگی۔ یاد رہے Hellfire میزائلوں کی فراہمی امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو بھی کر چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے امریکی ڈرونز خریدنے کی کوشش میں تھا۔ بھارتی وزیراعظم کے پچھلے سال جون میں دورہ امریکہ کے دوران بھی ڈرونز کی فراہمی کے اس معاملے پر ببات چیت ہوئی تھی۔ جس پر جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا تھا کہ تاخیر کی وجہ خدد بھارت میں پایا جانے والا 'ریڈ ٹیپ ازم' کا کلچر ہے۔

جمعرات کو ہونے والی ڈرونز فروخت کی منظوری کے بعد بھی اس ڈیل کو منطقی انجام تک پہنچنے میں کئی مراحل درپیش ہوسکتے ہیں۔

تاہم مبصرین کا یہ کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بھارت ان ڈرونز کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا یا چین کے خلاف استعمال ہوں گے۔ بھارت پہلے بھی امریکی ساختہ MQ-9B SkyGuardian جاسوسی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں