جدہ یونیورسٹی چینی زبان میں ویب گاہ بنانے والی پہلی سعودی درس گاہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی جدہ یونیورسٹی نے پہلی تسلیم شدہ یونیورسٹی کے طور پر اپنی ویب گاہ پر عربی اور انگریزی زبانوں کے علاوہ چینی زبان کو بھی شامل کر لیا تاکہ عالمی برادری کے درمیان ثقافتی رابطے کے پل قائم کیے جا سکیں۔ جدہ یونیورسٹی مملکت کی پہلی درس گاہ ہےجس نے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی الیکٹرانک مہر حاصل کی ہے۔

جدہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے نئی ویب گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز ہے جو کہ جدہ یونیورسٹی کے ایک محفوظ، سمارٹ، ورچوئل یونیورسٹی کے ماحول تک پہنچنے کے وژن کے حصول کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ ویب گاہ یونیورسٹی کی تمام برانچوں اور ہیڈ کوارٹرز کے انٹر ایکٹو نقشے کی بھی حمایت کرتی ہے۔ اس پر ہر برانچ کے اندر عمارتوں اور اسٹڈی ہالز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ اسٹڈی بلڈنگ کے لیے رابطے کی معلومات ظاہر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹڈی پلانز اور سائنسی تحقیق کے حوالے سے کالج کی معلومات، سب سے نمایاں کامیابیوں کو ظاہر کرنے اور تحقیقی کاموں کے لیے مکمل معلومات اور ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

الحمیدان نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی ملازمین کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حفاظتی معیارات کی پیروی کرتی ہے تاکہ آن لائن خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے "نفاذ" کے نظام سے براہ راست منسلک ہو اور وزٹرز کی رہ نمائی کے لیے دن بھر ایک فوری چیٹ سروس "چیٹ بوٹ" فراہم کر سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں