عالمی کاسمیٹک فئیر "بیوٹی ورلڈ 2024" 11 فروری کو ریاض میں منعقد ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

35 ممالک کے 300 سے زائد برانڈز بیوٹی ورلڈ سعودی عرب 2024 میں شرکت کے لیے تیار ہیں جو مملکت کی حسن و زیبائش، خوشبو، بالوں اور صحت کے شعبوں کی انوکھی نمائش ہے۔

مقامی نمائش کنندگان میں الحرمین پرفیومز ہوں گے جو مکہ مکرمہ میں 1970 میں قائم کیا گیا تھا اور اب خلیجی خطے کے لیے اس صنعت کا سرخیل ہے اور پوری دنیا میں اپنی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔

دیگر میں دار الامیرات اور دبئی میں قائم فریگرنس ورلڈ شامل ہیں۔ دار الامیرات سعودی عرب کا حسن اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔ اور فریگرینس ورلڈ 1988 سے اس کاروبار میں ہے اور 125 سے زیادہ ممالک کو برآمد کرتا ہے۔

سٹاٹسٹا کی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں خوشبو کی مارکیٹ کی مالیت اس سال 500 ملین ڈالر تک پہنچنے والی ہے جس میں آئندہ سالوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ گولڈسٹین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں ملک کی کاسمیٹک مارکیٹ کا حجم 3.82 بلین ڈالر تھا۔

شریک منتظمین میس فرینکفرٹ مڈل ایسٹ کے شو ڈائریکٹر سید علی اکبرنے کہا: "خوشبو کی کیٹیگری ہمیشہ سے ایک ہے جس پر ہمیں بیوٹی ورلڈ میں بہت فخر ہے کیونکہ اس کی خطے میں گہری ثقافتی اہمیت ہے اور ساتھ ہی شرقِ اوسط کے تیار کنندگان اور خوشبویات میں بین الاقوامی دلچسپی میں آنے والی تیزی ہے۔

"اس سال سعودی عرب میں یورپی اور خوشبویات کے بین الاقوامی ادارے بڑی تعداد میں نمائش کر رہے ہیں اور عالمی ترقی اور بہترین شعبے کے رہنماؤں کو ریاض میں یکجا ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جہاں ہم جانتے ہیں کہ تجارت اور زائرین دونوں کے لیے ایک اور غیر معمولی شو ہوگا۔"

شریک منتظمین کے سی ای او بلال البراماوی نے کہا: "بیوٹی ورلڈ سعودی عرب میں علاقائی اور بین الاقوامی زائرین کے لیے روابط قائم کرنے اور نمائش کرنے کا موقع بے مثال ہے۔"

"2022 کے ایونٹ کی کامیابی سے اس سال کے میلے نے دستیاب جگہ کو مکمل بھر دیا ہے جو مجموعی طور پر معیشت کے لیے خوبصورتی اور تندرستی کے شعبے کی اہمیت کا ثبوت ہے۔ جی سی سی اس شعبے میں رہنمائی کرتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ شو کی خصوصیات مزید نیٹ ورکنگ، تجارت اور ترقی کی اجازت دیتی ہیں جو پوری دنیا سے فراہم کنندگان اور تجارت کو مربوط کرتی ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دبئی اور جاپان میں بھی بیوٹی ورلڈ کی نمائشیں منعقد ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین ایونٹ 11 سے 13 فروری تک ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں