فرانس: پیرس ریلوے سٹیشن پر چاقو حملے میں تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیرس کے ایک بڑے ریلوے سٹیشن دیئر ڈی لیون پر تین افراد کو ہفتہ کے روز چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ یہ ریلوے سٹیشن مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سے بڑے سٹیشنوں میں شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے مشتبہ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جس نے صبح 8 بجے کے قریب چاقو سے حملہ کرنے کی واردات کی۔ اس وقت ریلوے سٹیشن پر مقامی ٹرینز کی آمد و رفت کے علاوہ سوئٹزرلینڈ اور اٹلی جانے والی ٹرینوں کا بھی وقت تھا۔

پولسی حکام کے مطابق تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

مشتبہ شخص نے پولیس گرفتاری کے بعد پولیس کو اٹلی کا بنا ہوا اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھایا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں