شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

بکنگھم پیلس کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایجنسیاں

بکنگھم پیلس نے پیر کو ایک بیان میں انکشاف کیا کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

تاہم بیان کے مطابق: ’یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے لیکن اس کا انکشاف ایک بڑھی ہوئی غدود کے حالیہ علاج کے دوران ہوا۔‘

بکنگھم پیلس کے بیان میں کینسر کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن محل کے ایک بیان کے مطابق کنگ چارلس نے پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کروایا تھا۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس ’اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت ہیں اور جلد از جلد اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے واپس آنے کے منتظر ہیں۔‘

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 75 سالہ شاہ چارلس نے گذشتہ ماہ بڑھی ہوئی غدود کے علاج کے دوران تین راتیں ہسپتال میں گزاری تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شاہ چارلس کی تمام عوامی تقریبات میں شرکت ملتوی کر دی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ وہ شاہ چارلس کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

’مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کچھ ہی وقت میں پوری طاقت کے ساتھ واپس آ جائیں گے اور میں جانتا ہوں کہ پورا ملک ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔‘

حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جلد مکمل صحت میں واپس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں