سعودی عرب: 'پی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم' کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے 'پی آئی ایف پرائیویٹ سیکٹر فورم' کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

منگل کے روز شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں ہونے والی ایک نمائش کے موقع پر 'پی آئی ایف' کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے 'پی آئی ایف فورم' کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2025 کے اواخر تک 'پی آئی ایف' اپنے پروجیکٹس اور کمپنیوں کو دیے جانے والے تعاون کو 60 فیصد تک بڑھائے گی۔ جو کہ 'پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کا ترجیحی بنیادوں پر ہدف ہے۔

'پی آئی ایف فورم' چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، کاروباری شخصیات اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہزار سے زائد شرکاء کا خیر مقدم کرے گا۔ علاوہ ازیں 80 سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی۔

ان اقدامات کے ذریعے مقامی معیشت کو متنوع بنانا، سٹریٹیجک شعبوں کو ترقی دینا اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ مملکت کے ویژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے لیے نجی شعبے کو بااختیار بنانا ایک اہم ترجیح ہے۔

خیال رہے 'پی آئی ایف' 2017 میں بنایا گیا تھا۔ اس کے تحت اب تک 93 کمپنیاں قائم کی گئی ہیں اور نجی شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں