ہانک کانگ ایئرپورٹ پر اردنی شہری ٹرک سے گر کر جہاز سے ٹکرانے کے باعث ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہانک کانگ ایئرپورٹ پر کام کرنے والا اردنی شہری ایک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اردنی شہری طیارے سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 34 سالہ اردن شہری ٹرک میں بیٹھا ہوا تھا۔ وہ ٹرک سے جب گرا تو اس طیارے سے جا ٹکرایا جسے اس ٹرک کے پیچھے کھینچا جا رہا تھا۔

ہانگ کانگ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اردنی شہری زمینی سپورٹ اور مینٹیننس فرم 'چائنا ایئر کرافٹ سروسز' میں کام کرتا تھا۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 60 سالہ ٹرک ڈرائیور کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے اردنی شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔ اسی لیے خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے 'چائنا ایئر کرافٹ سروسز' سے اس سلسلے میں رابطہ کیا۔ تاہم 'چائنا ایئر کرافٹ سروسز' نے حادثے کے سبب اپنے اردنی ملازم کی موت واقع ہو جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں