آذربائیجان کے الہام علیوف 90 فیصد ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آذربائیجان کے الہام علیوف دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 92.1 فیصد ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں جہاں چار لاکھ 971 ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور اس طرح 76.73 فیصد شرح سے ووٹ ڈالے گئے؛ جس میں الہام علیوف کو 92.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور وہ دوبارہ آذربائیجان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ادھر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر کے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے علیوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بات چیت کے دوران صدر ایردوان نے علیوف کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بات چیت کے دوران ایردوان نے امید ظاہر کی کہ علیوف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لیے سود مند مند ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں