ہائی وے پر نجی طیارہ کاروں پر آ گرا، دو افراد ہلاک:حادثے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعہ کے روز جنوب مغربی فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر ایک چھوٹے پرائیویٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل بلند ہوگئے۔

فلوریڈا ہائی وے پٹرول نے کہا کہ طیارے نے ہائی وے پر ایک پک اپ ٹرک کو بھی ٹکر ماری۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طیارے کی شناخت Bombardier Challenger 600 کے طور پر کی۔ ایوی ایشن کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں پانچ افراد سوار تھے۔

دستیاب معلومات کے مطابق طیارے نے کولمبس اوہائیو میں واقع اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہوائی اڈے سے تقریباً ایک بجے دوپہر کو اڑان بھری اور کچھ دیر بعد اسے لینڈ کرنا تھا۔

پائلٹوں میں سے ایک نے ٹاور کو فون کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی اور کہا کہ ان کے دونوں انجن ضائع ہو گئے ہیں۔ تاہم ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ پھر ہوائی اڈے کے کارکنوں نے چند میل دور ہائی وے سے دھواں اٹھتے دیکھا۔

فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر جہاز میں سوار پانچ افراد میں سے تین کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں