تنازعہ اور شرمندگی، مسافر بغیر کسی پاسپورٹ کے لندن سے نیو یارک پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ میں بغیر ٹکٹ اور بغیر پاسپورٹ کے ایک مسافر کے لندن سے نیویارک تک سفر کے حیران کن واقعے پر بحث جاری ہے۔ یہ ناقابل یقین واقعہ ایک مسافر بغیر کسی پاسپورٹ یا ٹکٹ کے ہوائی جہاز سے برطانیہ سے امریکا تک پہنچ گیا۔

یہ کیسے ہوا؟

اس دلچسپ واقعے کے حوالے سے پہلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ یہ کیسے ہوا؟۔

46 سالہ سار کریگ اسٹورٹ ہیتھرو ہوائی اڈے پرایک اور مسافر کے پپچھے اس کے سائے کی طرح آیا۔ ہوائی اڈے کے عملے اور چیکنگ پوائنٹس کی نظروں سے دور رہتے ہوئے وہ جہاز میں سوار ہوا تاہم ہوائی اڈے کے عملے کی اس لاپرواہی پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس پر طیارے کا عملہ بھی شرمسار ہے۔

ہیتھرو ہوائی  اڈے پر مسافر موجود ہیں
ہیتھرو ہوائی اڈے پر مسافر موجود ہیں

مزیدار کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوا

مسافرنہ صرف بغیر ٹکٹ کے ریاستہائے متحدہ کی طرف پرواز میں چڑھ گیا بلکہ وہ برطانوی ایئر لائنز کے طیارے میں سوار تمام مزیدار کھانے اور مشروبات سے لطف اندوز ہوا۔

تاہم نیو یارک کے ہوائی اڈے کے عہدیداروں نے اسے 24 دسمبر کو وہاں پہنچتے وقت اسے گرفتار کرلیا۔ نیویارک ہوائی اڈے کا عملہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مسافر کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔

’ڈیلی میل‘ کے مطابق اس کے بعد خوش قسمت مسافرکو برطانیہ واپس کردیا گیا ، جہاں اسے برطانوی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اسے ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا۔

وہ ہسپتال سے بھی فرار ہوگیا اور عدالت میں اس حوالے سے کیس کی سماعت کی تاریخ پر22 جنوری کو بھی پیش نہیں ہوا۔ برطانوی پولیس کو اسے دوبارہ تلاش کرنا پڑا اور کئی روز کی تلاش کے بعد کل سوموار کو اسے دوبارہ پکڑا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں