بحیرہ احمر میں 4.40 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا: سعودی جیولوجیکل سروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو صبح 6 بجکر 52 منٹ پر بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکے سعودی عرب میں محسوس نہیں ہوئے‘۔

’زلزلے کا مرکز سمندر میں 32 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور یہ ریکٹر سکیل پر 4.40 درجے کا تھا‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’زلزلہ بحیرہ احمر میں عرب اور افریقی حد پر تھا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں