سابق فرانسیسی صدر کو انتخابی مہم میں غیر قانونی اخراجات پر سزا

صدر سرکوزی کی انتخابی مہم اخراجات کیس میں سزا کے خلاف اپیل مسترد، 6 ماہ جیل کاٹیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی گھر پر نظربند ہیں، وہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا کہ نکولس سرکوزی کو چھ ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہو گی، اُن کے وکیل ونسنٹ ڈیسری نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں