یوکرین کے لیے سعودی امداد کا چوتھا جہاز پولینڈ پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے پولینڈ کے ژیشوف ائیرپورٹ پریوکرین کے لیے امداد کا چوتھا جہاز پہنچا دیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرینی سرحد پر واقع اس ائیرپورٹ پر پہنچائی جانے والی 72 ٹن امداد میں کھانے پینے کے سامان سمیت بجلی کے جنریٹر، الیکٹرک اپلائنسز اور بچوں کی خوراک کے طور پر استعمال ہونے والا بے بی فارمولا شامل ہیں۔

گذشتہ سال سعودی عرب نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دست خط کیے تھے۔اس کے تحت جنگ زدہ ملک کو انسانی امداد کے طور پر 40 کروڑ ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں