’’چھ ماہ سے کم میعاد کا پاسپورٹ رکھنے والے سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے‘‘

سعودی شہری ہوابازی چھ ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کر دیا جائے گا، ٹریول ایڈوائزی جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکومت نے مملکت میں داخل ہونے کے خواہش مند مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم سے کم چھ ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، سعودی شہری ہوابازی کے مطابق فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، سیاحتی ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہو گا۔

سعودی سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں