بھارت: رنگ بنانے والی فیکٹری اور کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی، 11 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے علی پور میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آگ بجھانے والے عملے کو آگ بجھانے میں پانچ گھنٹے لگ گئے۔

فائر بریگیڈ کے متعلقہ حکام کے مطابق یہ آگ فیکٹی کے پہلی منزل پر لگی جو جس نے جلد ہی کافی علاقے کو گھیر لیا۔اس دوران فیکٹری عمارت کی اوپر والی منزل پر موجود کارکن پھنس کر رہ گئے اور ان کے لئے فیکٹری سے بچ کر نکلنا ممکن نہ رہا۔

حکام کے مطابق فیکٹری کی عمارت کے اندر ہی ایک ایسا گودام بھی تھا جس میں کیمیکل رکھے گئے تھے۔ کیمیکلز نے آگ کو تیزی سے بھڑکنے میں مزید مدد دی۔

نئی دہلی کے شمالی حصے کی آبادی علی پور کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بارے میں فوری معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وجہ کیا بنی کہ دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری جل گئی اور گیارہ انسانی جانیں چلی گئیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بھی فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔ کہ ان کی موت کا سبب زہریلا دھواں اور آگ کے شعلے دونوں بنے ہیں۔

اگرچہ آگ بجھانے کے لئے 22 گاڑیاں بروئے کار رہیں اس کے باوجود کیمیکلز میں لگی آگ بجھانے میں پانچ گھنٹے لگ گئے ۔ نیز آگ کو آس پاس پھیلنے سے روک دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں