سعودی عرب میں فٹ پاتھ پر بیٹھی خواتین پر کار چڑھ دوڑنے کا ہولناک منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب سے ایک ویڈیو میں اس ہولناک لمحے کو دیکھا جاسکتا ہے جب ایک کار وسطی سعودی عرب کے علاقے الخرج میں ایک فٹ پاتھ پر بیٹھی ہوئی کئی لڑکیوں پر چڑھ دوڑی۔

ویڈیو میں لڑکیاں فٹ پاتھ پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ ایک خاتون ڈرائیور کی کار پارکنگ لاٹ میں جاتے جاتے اچانک ان لڑکیوں کی طرف چلی گئی۔

گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بعض لڑکیاں زمین پہ گرتی نظر آرہی ہیں۔

خاتون ڈرائیور اور اس مقام پر موجود لوگ حادثے کی جگہ کی جانب بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حادثے میں دو خواتین زخمی ہوئیں، اور گاڑی ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں