غزہ میں طبی سامان بھجوانے پر رشی سونک کی طرف سے اردن کی تعریف

برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے طبی سامان بھجوانے پر اردن کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اردن کی ان کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے جو اردن نے غزہ میں طبی امدادی سامان بھجوانے کے لیے کی ہیں۔ اس امر کا اظہار برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ بیان اردن کے شاہ عبداللہ کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔

شاہ عبداللہ امریکہ کے دورے کے بعد برطانیہ پہنچے جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے سرکاری ٹی وی سے ایک ویڈیو بھیی نشر کی گئی ہے جس میں شاہ ایک اردنی طیارے پر سوار ہیں اور فضا سے غزہ میں طبی سامان گرا نے کی اردن کوشش میں شامل ہیں۔ اردن کی طرف سے یہ سامان غزہ میں کام کرنے والے اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے پھینکا گیا تھا۔

ملاقات کے دوران رشی سونک نے اردن کی اس نئے انداز کی کوشش کے ذریعے غزہ میں زندگی بچانے والی ادویات پہنچانے کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے قبل رشی سونک نے نیتن یاہو کو فون کر کے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کرم شالوم راہداری کھولنے کے لیے بھی کہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں