اسرائیل کے لیے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کی ' نارملائزیشن ' کا بہترین موقع ہے: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران اسرائیل کے لیے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو 'نارملائز' کرنے کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

انہوں نے اس امر کا اظہار ہفتے کے روز اس وقت کیا جب وہ میونخ میں سکیورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن میں شریک گفتگو تھے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دوریاستی حل کی بات کر رہے تھے۔

مبصرین کا دعویٰ ہے کہ اگلے نومبر سے پہلے نارملائزیشن کا امکان پیدا ہوجانا جہاں امریکی جو بائیڈن انتظامیہ کے لیے ضروری ہے وہیں اتنی بڑئی جنگ سے گزرنے کے بعد اس کے مضراثرات سے بچنے کے لیے اسرائیل کو بھی ضرورت ہے کہ وہ تعلقات کی 'نارملائزیشن 'کے لیے خطے کے ملکوں کی خواہشات کا احترام کرے۔

بلنکن نے کہا 'اس وقت ہر عرب ملک چاہتا ہے کہ اسرائیل کو خطے میں 'نارمل' تعلقات کے انداز میں پرو لے۔ اسی صورت میں امن کی یقین دہانی ہو گی اور اسرائیل زیادہ محفوظ رہ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ مسئلہ فلسطین کا حل اس وقت جس قدر ضروری ہے وہ ماضی سے کہیں زیادہ ہے کہ اسی کی بدولت اسرائیلی سلامتی یقینی بنے گی۔'

واضح رہے امریکی جو بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے معاہدے کے لیے کافی کام کر رکھا ہے تاکہ دونوں کے تعلقات 'نارمل' ہو جائیں۔

ادھر سعودی عرب نے حال ہی میں ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فلسطینی آزاد ریاست سے مشروط کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں